سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی

وزیراعظم شہباز شریف کے کفایت شعاری اقدامات کے تحت اخراجات میں کمی کے لیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں سرکاری اخراجات میں 200 ارب روپے کے بچت پروگرام کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔ توانائی بحران سے نمٹنے اور اخراجات میں کمی کے لیے سرکاری دفاتر کے اوقات تبدیل کرتے ہوئے صبح ساڑھے 7 بجے کر دیے گئے ہیں۔