سردیوں کی سوغات، سبز لہسن کے چند حیران کُن فوائد
موسم سرما کے آتے ہی جہاں یہ موسم خشک میوہ جات کی سوغات اپنے ساتھ لاتا ہے وہیں عمدہ اقسام کی سبزیاں بھی سردیوں کے آتے ہی مارکیٹ میں نظر آنے لگتی ہیں۔ان سبزیوں کا استعمال ناصرف ذائقے دار ہوتا ہے بلکہ ہمیں موسمی بیماریوں سے بھی نبرد آزما ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔سبز لہسن کا شمار بھی ان سبزیوں میں ہوتا ہے جو ہمیں سردیوں میں ہی دستیاب ہوتی ہیں، اس کے بے شمار طبی فوائد ہیں ۔
یہ تینوں دائمی بیماریاں جو پروان چڑھنے میں ایک دوسرے کی مدد کرتی ہیں وہیں یہ نت نئی بیماریوں کو بھی دعوت دیتی ہیں اور خاموش قاتل کی طرح جسم کو کمزور کرنا شروع کر دیتی ہے۔
ماہرین کے مطابق سبز لہسن میں یہ خوبی ہے کہ وہ بلڈ پریشر کو نارمل کرنے اور خراب کولیسٹرول کا خاتمہ کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ خون میں گلوکوز کی مقدار کو بھی کم کرنے میں انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے۔ہرے لہسن میں موجود ایک خاص قسم کا سلفر جسے Allicin کہا جاتا ہے ، قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور موسمی بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔اس لیے موسم سرما میں جب نزلہ زکام اور کھانسی وغیرہ سر اُٹھانا شروع کریں تو سبز لہسن کو اپنی خوراک کا حصہ لازمی بنائیں تاکہ ڈاکٹر کے پاس جانے سے بچ سکیں۔سبز لہسن جہاں ذیابطیس، کولیسٹرال اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کر کے ان بیماریوں سے دل کو متاثر نہیں ہونے دیتا وہاں اس سبزی میں پولی سلفائیڈ اور میگنیز جیسے منرل کی موجودگی اسے دل کے لیے انتہائی مفید بنا دیتی ہے اور اس سبزی کا روزانہ استعمال دل کی بیماریوں سے چھٹکارے کا باعث بنتا ہے۔ہرا لہسن اینٹی سیپٹیک خوبیوں کا بھی حامل ہے جو زخموں کو خراب ہونے بچاتا ہے اور انہیں جلد بھرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے