سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی ملتوی ہوگئی
بالی ووڈ کی عنقریب شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف جوڑی اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی ملتوی ہوگئی جس کی وجہ بھی سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی 6 فروری کو ہونی تھی تاہم اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ان کی شادی ایک روز کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔اب یہ جوڑا 7 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگا کیونکہ فنکاروں کے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اس جوڑے کی شادی کی تقریبات میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست احباب موجود ہوں گے تاہم اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ان کی شادی کے مہمانوں کی فہرست میں ہائی پروفائل مہمان شامل ہیں۔اس خبر کی تصدیق اُس وقت ہوئی جب گزشتہ شب سخت سیکیورٹی میں مکیش امبانی اور فیملی شادی میں شرکت کرنے جیسلمیر پہنچی، تاہم اب بھی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔اب ان کی مہندی گزشتہ رات، سنگیت نائٹ آج رات کو ہونے کا امکان ہے جبکہ ہلدی (مایوں) کل صبح اور شادی کی رسومات کل شام میں کی جائیں گی۔ان کی شادی کی تقریب میں کرن جوہر، شاہد کپور، میرا راجپوت، کترینہ کیف، مکیش امبانی اور فیملی، منیش ملہوترا اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سی مشہور شخصیات شرکت کریں گی۔