سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی خبریں گردش میں ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکار فروری میں جیسلمیر میں شادی کرلیں گے۔بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کے درمیان شادی کی شاہانہ تقریب فروری میں منعقد ہوگی۔انڈین میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ جوڑی کے درمیان شادی کی تقریب کے متعلق تمام معاملات طے پاچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق 4 اور 5 فروری کو شادی سے قبل کی تقریبات مہدی، ہلدی اور سنگیت منعقد ہوں گی جبکہ شادی کی مرکزی تقریب 6 فروری کو ہوگی۔شادی کی شاہانہ تقریب جیسلمر پیلس ہوٹل راجھستان میں منعقد ہوگی اور اس کے لئے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جائیں گے۔