ساگ بہترین اور فائدہ مند سبزی
پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور یہاں سرسوں کا ساگ بہت رغبت سے کھایا جاتا ہے۔
یہ دیہاتوں اور قصبوں کا من بھاتا پکوان ہے- دکھنے میں بہت سادہ مگر پکانے میں مشکل ڈش ہے- اس کی ریسیپی، کچی ھانڈی اور پورے دن کی پکائی ھے- ساگ کا اصل مزا ادرک کا تڑکا اور تازہ مکھن کے ساتھ مکئی کی روٹی ہے- لیکن اتنا تردد اب مشکل ہوتا جا رھا ھے-
سرسوں کے ساگ وٹامن اے اور وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ھوتے ہیں – اسلئے یہ ایک مکمل غذا ھے-