سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی ساتویں برسی کل ( جمعرات کو) منائی جائیگی
سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی ساتویں برسی کل 16دسمبر بروز جمعرات کو منائی جائیگی اس دن کی مناسبت سے احمدیار سمیت ملک بھر میں خصوصی دعائیہ تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس میں شہداء کی روح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ اور قرآن خوانی کا اہتمام بھی ہوگا سانحہ اے پی ایس16 دسمبر2014 کو پشاور میںحملے کے دوران سکول کے بچوں اور اساتذہ سمیت 142افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشر اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے ۔