سال 2022 میں ایک تولہ سونا 58 ہزار روپے مہنگاہوا
سال 2022 میں عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 4 ڈالر فی اونس اور پاکستان میں ایک تولہ سونے پر تقریباً 58 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سال کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت دو سو روپے کم ہوکر ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے ہے۔سال 2021 کے اختتام پر ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 26 ہزار روپے تھا۔ایک سال میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 49 ہزار 640 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 57 ہزار 665 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ چھ ڈالر اضافے سے ایک ہزار 824 ڈالر فی اونس ہے۔سال 2021ء کے اختتام پر عالمی بازار میں ایک اونس سونے کا بھاؤ ایک ہزار 820 ڈالر تھا۔ایک سال میں سونے کی عالمی بازار میں قیمت 4 ڈالر بڑھی ہے۔ جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونا 57 ہزار 900 روپے مہنگا ہوا ہے۔