سائفر اور ارشد شریف کی موت سے جڑے حقائق کی جڑ تک پہنچنا ضروری ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ سائفر اور ارشد شریف کی موت سے جڑے حقائق کی جڑ تک پہنچنا ضروری ہے، ارشد شریف پاکستانی صحافت کے آئیکون تھے، ہم سے غلطیاں ہو سکتیں لیکن غدار، سازشی اور قاتل نہیں ہو سکتے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف پاکستانی صحافت کے آئیکون تھے، اداروں پر بے جا الزام تراشی کی گئی، حقائق کا درست ادراک انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل پر آرمی چیف پر بھی الزام تراشی کی گئی، حقائق کا ادراک ضروری ہے، ارشد شریف محنتی صحافی تھے، سائفر اور ارشد شریف کی موت سے جڑے حقائق کی جڑ تک پہنچنا بہت ضروری ہے، ارشد شریف کی موت کا ہم سب کو دکھ ہے، صحافی ارشد شریف کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ اداروں کوبدنام کرنے کی کوشش کی گئی، لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، ارشد شریف کی موت کا ایک جھوٹا بیانیہ بنایا گیا۔