زیر اعظم شہباز شریف نے ن لیگ کی سینئر قیادت کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگ کی سینئر قیادت کا اجلاس طلب کر لیا، ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی شکست کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ شہباز شریف نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے بعد کی صورت حال میں اتحادیوں سے بھی جلد ملنے کا پروگرام بنایا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی 15 نشستوں پر فتح کے بعد پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن بدل گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حکومتی اکثریت اب اقلیت میں تبدیل ہو گئی ہے۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کا راستہ بھی ہموار ہو گیا ہے، تحریک انصاف کی 163نشستوں میں پندرہ اراکین کا اضافہ ہونے پر تعداد 178ہو گئی جبکہ تحریک انصاف کو ق لیگ کی 10نشستوں کی حمایت بھی حاصل ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 188 ہو گئی ہے۔