زبردست مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو اپ سیٹ شکست دے کر سیریز جیت لی۔

ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم نے 7 سال میں پہلی مرتبہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 سیریز میں شکست دے کر دنیائے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان فلوریڈا کے بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں سیریز کا فیصلہ کُن ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا۔ میچ میں بھارت کی مایوس کُن کارکردگی کے باعث ویسٹ انڈیز نے بھارت کو باآسانی 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز تین دو سے جیت لی۔سیریز کے پانچویں میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادو نے 61 رنز کی اننگز کھیل کر لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن اپ کو سنبھالا۔ بھارتی بلے باز تلک ورما 24 اور ہاردک پانڈیا صرف 14 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔بھارت کے 165 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کے اوپنر برینڈن کنگ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہر کیا۔ برینڈن کنگ نے 55 گیندوں پر 85 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ انکا ساتھ نکلولس پورن نے دیا جو 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سیریز کے اس آخری میچ کے دوران بارش کے باعث کھیل روکنا پڑا لیکن جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو کنگ نے شائی ہوپ کے ساتھ مل کر ہدف 18 اوور میں دو وکٹ پر حاصل کرلیا۔