ریلوے نے مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے کرائے میں اضافہ کر دیا
مسافر ٹرینوں کے کرایہ میں 5 فیصد اور مال بردار گاڑیوں کا کرایہ 10 فیصد بڑھا دیا گیا- کرایوں میں اضافہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا۔
آج سے بزنس ٹرین کا لاہور سے کراچی کا کرایہ 2250 روپے ہوگیا ہے جبکہ اے سی لوئر کا کرایہ 4150 روپے ہوگا۔ اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 5700 جبکہ اے سی سلیپر کا کرایہ 8050 روپے ہوگا۔