ریاست کی طاقت کا منبع 

اکیسویں صدی کی سب سے بڑی تبدیلی طاقت کی transformation ہے- ہنر مند افراد اب قوموں کی طاقت ہیں- کوئی ملک اتنا ہی طاقتور ہے جتنی اس کی عوام ہنر مند ہے-یہی وجہ ہے کہ امریکہ ، کینیڈا، آسٹریلیا، یورپی ممالک ہنر مند افراد کو اپنے ممالک کی شہریت پیش کر رھے ہیں- 

چین کی طاقت ان کی infrastructure کے میدان میں مہارت ہے جو کہ مشین کے علاوہ ہنر مند افراد کی وجہ سے ہے-

ہنر مند افراد اور قوم کی مجموعی سوچ دراصل ریاست کی اصل طاقت ہے- ڈالر کے انبار کسی ریاست کے پاس نہیں ہوتے- افراد اور ریاست ملک جُل کر اپنی طاقت بڑھاتے ہیں- 

حکومت افراد کو کمزور کرے گی تو اپنی طاقت کھو دے گی- عوام اگر ریاست کے خلاف نعرہ بلند کریں گے تو اپنی ہی طاقت کو کھو بیٹھیں گے- 

ہنر مند افراد ، انفارمیشن کی بہتر management کا باعث بنتے ہیں- کیونکہ ہنر دراصل علم  ہے جو سب کو فائدہ پہنچاتا ہے- جب دو articles آپس میں ملتے ہیں تو انفارمیشن create ہوتی ہے-  جب ہر طرف ہنر ھو گا تو انفارمیشین خود بخود بہتر ہو جائے گی- 

یہ میٹا فزکس بھی ہے اور ثابت شدہ تھیوری بھی-