رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کی ضمانت منظور
رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی مشروط ضمانت منظور ہو گئی۔سیشن عدالت کے جج فیضان گیلانی نے کہا کہ اس شرط پر ضمانت دے رہا ہوں کہ فواد چودھری یہ گفتگو دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔ عدالت نے رہنما تحریک انصاف کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کی۔