روٹھوں کو منانے کی کوششیں ، وزیرِ اعظم آج آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے اعزاز میں ظہرانہ دینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف آج سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے، چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ذرائع کے مطابق یہ ظہرانہ وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں دیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے ظہرانے کے دوران ملک کی سیاسی صورتِ حال پر مشاورت بھی ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ظہرانے میں پیپلز پارٹی سے متعلق ایم کیو ایم کے خدشات پر بات چیت بھی متوقع ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں دیے گئے اس ظہرانے میں چیئرمین نیب کی تقرری سمیت مختلف حکومتی امور پر گفتگ بھی متوقع ہے۔