رونالڈو کی گرل فرینڈ سعودی عرب سے انتہائی متاثر
ہسپانوی ماڈل، فُٹ بال کے سُپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے خلیجی ملک سعودی عرب میں اپنی زندگی کے 11 ہفتے گزارنے سے متعلق بات کی ہے۔جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب کی ثقافت، رہن سہن، کھانوں اور مہمان نوازی سے متعلق ایک ویڈیو میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔جارجینا نے سعودی عرب کو زمین پر جنت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود کو سعودی عرب میں محفوظ ترین محسوس کر رہی ہیں اور یہاں کی خاندانی اقدار کی قدر کرتی ہیں، یہاں کی مہمان نوازی، ثقافت اور صحرا سمیت سب ہی کچھ بہت سحر انگیز طور پر خوبصورتی کا حامل ہے۔