روس نے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال کیا تو وہ ’سنگین غلطی‘ کرے گا:صدر جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر روس نے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال کیا تو وہ ’سنگین غلطی‘ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو وائٹ ہاؤس میں کرونا وائرس کے خلاف بوسٹر شاٹ لگوایا، انھیں جو ویکسین لگائی گئی اس کے فارمولے کو اومیکرون کے BA.4 اور BA.5 ذیلی اقسام کو نشانہ بنانے کے لیے از سرنو ترتیب دیا گیا تھا۔کووِڈ کا بوسٹر شاٹ لگوانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا روس نے اگر یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کیے تو یہ اس کی سنگین غلطی ہوگی۔بائیڈن نے کہا کہ میں آپ کو اس بات کی گارنٹی نہیں دے رہا ہوں کہ یہ ابھی تک فلیگ آپریشن ہے، نہیں معلوم، لیکن یہ ایک سنگین، سنگین غلطی ہوگی۔بائیڈن کا یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین اپنی ہی زمین پر ڈرٹی بم استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے، تاکہ روس پر اس کا الزام لگایا جا سکے۔