روزانہ ایک ٹماٹر کھانے کے حیران کن فائدے

ٹماٹر ایک فائدہ مند پھل ہے جس کا باقاعدہ استعمال بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے۔ٹماٹر کو اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر استعمال کر کے بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے، ٹماٹر میں وٹامن سی، وٹامن کے، آئرن، پوٹاشیئم اور دیگر متعدد اجزا موجود ہوتے ہیں۔اس میں موجود لائیکو پین جلد کو سرخ و سفید رکھنے میں ہی مدد نہیں دیتا بلکہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی، بینائی میں بہتری اور جلد کو صحت مند بناتا ہے۔روزانہ کی غذا میں ٹماٹر شامل کر کے ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچا جاسکتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود پوٹاشیئم ہے، غذا میں مناسب مقدار میں پوٹاشیئم چہرے کو سوجن سے بھی بچاتی ہے۔اس کا روزانہ استعمال وزن کم کرنے میں بھی معاون ہے۔ٹماٹر کو جلد، چہرے اور بالوں کے لیے بھی بہت مفید قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس میں کیروٹین، لیوٹین اور لائیکو پین جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں، لائیکو پین سورج کی مضر شعاعوں سے جلد کو بچانے میں مدد دیتا ہے۔ٹماٹر کے ٹکڑے چہرے پر رگڑنے سے جلد کے ان حصوں کو صاف کیا جاسکتا ہے جہاں سیاہ رنگ کے نشانات نمایاں ہوتے ہیں۔علاوہ ازیں اس کے استعمال سے ہاضمے میں بھی مدد ملتی ہے اور یہ میٹا بولزم کو بھی بہتر بناتا ہے۔