رافیل نڈال کی ٹینس کورٹ صاف کرنے کی ویڈیو وائرل
فرانس سے تعلق رکھنے والے ٹینس کی دنیا کے نامور کھلاڑی اور عالمی نمبر 3 رافیل نڈال کی ٹینس کورٹ صاف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ڈریو میڈکس نامی سوشل میڈیا صارف کی جانب سے رافیل ندال کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کو کلے کورٹ کی صفائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔صارف نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ رافیل نڈال کی جواں عمری سے عادت ہے کہ وہ ہر ٹریننگ کے بعد کورٹ کی صفائی کرتے ہیں اور ان کی یہ عادت آج بھی برقرار ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رافیل نڈال کو اس ویڈیو پر خوب سراہا جا رہا ہے اور ان کی اس عادت کو ایک عظیم کھلاڑی کے بڑے پن سے تشبیہ دی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ رافیل نڈال مسلسل 209 ہفتے یعنی 5 سال نمبر ون ٹینس کھلاڑی رہے اوہ وہ اپنے کیرئیر میں اب تک 22 گرینڈ سلم ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں۔