راحت فتح علی خان 48 برس کے ہوگئے

عالمی شہرت یافتہ پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان 48 برس کے ہوگئے۔سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان نے اپنی سالگرہ اہل خانہ اور قریبی دوست احباب کے ساتھ منائی۔ان کی سالگِرہ کے موقع پر میوزک پروڈیوسر سلمان احمد، گلوکار وارث بیگ، اداکار سعود قاسمی، افضل خان المعروف ریمبو اور صاحبہ بھی موجود تھے۔راحت فتح علی خان اب تک کئی ڈراموں اور فلموں کے ٹائٹل سونگ اور متعدد ملی نغمے بھی گا چکے ہیں2019 میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے انہیں موسیقی کے شعبے میں اعزازی طورپر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا جبکہ وہ اب تک متعدد ملکی اور غیر ملکی ایوارڈز جیت کر ملک وقوم کا نام دنیا بھر میں روشن کر چکے ہیں۔