’دی مرزا ملک شو‘ کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ڈیجیٹل شو کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا ٹاک شو ’دی مرزا ملک شو‘ نشر کرنےکا اعلان کر دیا۔شو کی حتمی تاریخ تو نہیں بتائی گئی تاہم اُردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ شو کو رواں ماہ میں دسمبر میں نشر کیا جائے گا۔