دی لیجنڈ آف مولا جٹ 150 کروڑ کمانے والی پہلی فلم بن گئی
مولا جٹ 150 کروڑ کمانے والی پہلی فلم بن گئی، مولا جٹ نے پاکستان میں 50 کروڑ کمانے والی پہلی پاکستانی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی اب تک کی سب سے بڑی اور کامیاب فلم کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی فلم دنیا بھر سے سو کروڑ کمانے والی فلموں کی کلب میں شامل ہو گئی ہے۔ مولا جٹ اب تک کی پاکستان کی مہنگی ترین فلم بھی ہے ۔اس سے پہلے پاکستان کی کوئی بھی فلم 100 کروڑ کے کلب میں اپنی انٹری نہیں لے سکی، وکی پیڈیا کے مطابق 2018 میں ریلیز ہونی والے جوانی پھر نہیں آںی 2 نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں 70 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔