دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان نیوزی لینڈ آج پھر مدمقابل
راولپنڈی (رپورٹر) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے پانچ میچوں کی سیریز میں ایک میچ جیت کرنیوزی لینڈپر دھاک بٹھادی ہے، گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ساری کیوی ٹیم94 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔پاکستان نے یہ میچ 88 رنز سے جیتا، سیریز کا تیسرا میچ 17 اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔