دنیا کا سب سے بڑا جوہری طاقت والا ملک بننا چاہتے ہیں، کم جونگ
شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ امریکی سامراج کی جوہری بالادستی کا مقابلہ کرنے اور اپنے ملک اور عوام کے وقار و خودمختاری کے تحفظ کے لیے دنیا کی سب سے بڑی جوہری طاقت بننا چاہتے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ملک کے سب سے بڑے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بنانے والے درجنوں فوجی افسران کو ترقی اور اسناد دینے کی تقریب سے خطاب کیا۔ اس بیلسٹک میزائل سے متعلق جاپان کا دعویٰ ہے کہ یہ امریکا تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تقریب سے خطاب میں کم جونگ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ہدف دنیا کی سب سے بڑی جوہری طاقت بننا ہے جس کی اس صدی میں مثال نہیں ملتی اور یہ کہ ملک کی جوہری صلاحیتوں میں اضافہ ریاست اور عوام کے وقار اور خودمختاری کا ضامن ہوگا۔