دنیا میں کل دس کروڑ مہاجرین، وجہ کیا؟

اس وقت دنیا میں دس کروڑ مہا جریں ہیں اور ان سب کے پس پردہ ایک ہی وجہ ھے، جنگ- افغانستان، ایراق، شام، لیبیا، یمن، یوکرائن، ونزویلا، صومالیہ اور اب فلسطین –
روس اور یوکرائن کی جنگ میں تقریبا چونسٹھ لاکھ افراد بے گھر ھوئے – جن کو ملا کر اس وقت دنیا بھر میں 100 ملین پناہ گزین ہیں
افغانستان اور سویت یونین کی جنگ کے بعد تقریبا اڑتالیس لاکھ مہا جرین پاکستان آئے جن کی پاکستان پچھلے ۴۰ سال سے میزبانی کر رھا ھے-۲۰۰۱ میں امریکہ کے افغانستان پر حملے سے مزید چھ لاکھ افغان مہاجرین پاکستان منتقل ھوئے-
کئی دہائیوں کے پرتشدد تنازعات اور قدرتی آفات کی وجہ سے دس کروڑ افراد گھر سے بے گھر ہو چکے ہیں-
یمن میں جنگ کے باعث 80 فیصد آبادی کو امداد کی ضرورت ہے۔
صومالیہ کئی دہائیوں سے جاری تنازعات اور جان لیوا قحط سالی سے دوچار ہے۔
وینزویلا میں معاشی عدم استحکام نے لاکھوں افراد کو ملک سے نکال دیا ہے۔
وسطی امریکہ میں گینگ تشدد تحفظ کے متلاشی خاندانوں کو امریکی سرحد کی طرف دھکیل رہا ہے۔