دنیا خوراک کی قلّت کا شکار
: اقوام متحدہ
کی رپورٹ کے مطابق پچھلے سال تقریبا 75 کروڑ افراد خوراک کی قلّت کا شکار ہوئے-
عالمی سطح پر غذائی تحفظ اور غذائیت کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، 2030 تک بھوک، غذائی عدم تحفظ اور خوراک کی قلت سے چھٹکارا پانے کے ہدف کا حصول فی الوقت ممکندکھائی نہیں دیتا۔عالمگیر بھوک پر قابو پانے کی جدوجہد میں ہونے والی پیش رفت کئی عوامل کے باعث 15 برس پیچھے چلی گئی ہے۔