دنیا بھر میں کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے
حریت رہنماؤں کی جانب سے یوم سیاہ پر ہڑتال کی کال دی گئی ہے، دنیا بھر میں کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل عوام مکمل ہڑتال اور سول کرفیو نافذ کریں گے، ہڑتال اور یوم سیاہ منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو تقسیم برصغیر کے منصوبے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرینگر کے ہوائی اڈے پر فوج اتاکر جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر کشمیریوں کی خواہشات کے خلاف قبضہ جما لیا تھا۔