حکومت کا نئے کرنسی نوٹ مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ؛ گورنر سٹیٹ بینک
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے آج صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ھوئے کہاکہ اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے-نئے نوٹ غیر ملکی سیکیورٹی فیچرز کے تحت چھاپے جائیں گے۔ نئے نوٹوں کو رنگ، سیریل نمبرز، ڈیزائن اور ہائی سیکیورٹی فیچرز کےساتھ متعارف کرایا جائے گا۔
امید ہے پرنٹنگ کا عمل مارچ تک مکمل ہو گا۔