حریم فاروق اور عمران عباس کی "اچھا تو ہم چلتے ہیں ” گانے پر شاندار پرفارمنس

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستانی معروف اداکار عمران عباس اور اداکارہ حریم فاروق کا 70 کی دہائی کا گانا "اچھا تو ہم چلتے ہیں ” پر پرفارمنس نے سب کو حیران کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ حریم فاروق نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ حریم اور اداکار عمران عباس نے 70 کی دہائی کے خوبصورت پنوں کو دوبارہ سے یاد کر وادیا۔اداکارہ حریم اور عمران نے بالی ووڈ کا مشہور ترین گانا "اچھا تو ہم چلتے ہیں "پر پرفارم کیا،جسے بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر اور کشور کمار نے 1970 کی فلم ” آن ملو سجنا”کے لیے گایا تھا۔ویڈیو کو مزاحیہ انداز میں بنایا گیا ہے ۔ویڈیو بناتے ہوئے فیشن ڈائریکٹر عاصم یار نے انہیں دو دفعہ درمیان میں روکنے کی کوشش کی ، جس پر اداکار عمران عباس کو غصہ کرتے بھی دیکھا گیا۔اداکارہ حریم فاروق سفید لباس میں شاندار لگ رہی ہیں جبکہ عمران عباس براون سوٹ میں سفید شرٹ میں خوبصورت لگ رہے ہیں۔اداکار ہ نے کیپشن میں لکھا کہ عمران عباس اور عاصم یار کے ساتھ بہت مزہ آیا! آئیے یہ دوبارہ کریں! "اچھا تو ہم چلتے ہیں "۔