حارث رؤف شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار، نکاح کل ہوگیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی شادی کے چرچے ہونے لگے۔ حارث رؤف کا نکاح کل مزنا مسعود ملک سے ہوگا۔ مزنا اور حارث رؤف کلاس فیلو رہ چکے ہیں، رخصتی بعد میں ہوگی۔قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی اور راشد خان سمیت ساتھی کرکٹرز کی جانب سے حارث رؤف کو مبارک باد کے پیغامات بھی بھیجے گئے۔اپنے بیان میں راشد خان نے کہا کہ حارث رؤف امید ہے آپ ٹھیک ہوں گے، میری طرف سے آپ کو شادی مبارک ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ اللّٰہ آپ دونوں کو خوش اور کامیاب رکھے، اپنا خیال رکھیں، پاکستان آؤں گا تو آپ کی شادی کی خوشیاں دوبارہ منائیں گے۔راشد خان نے یہ بھی کہا کہ میری نیک خواہشات آپ دونوں کے ساتھ ہیں، امید آپ اچھے ہوں گے۔