جوبائیڈن کا یوکرین کےدارالحکومت کیف کا غیر اعلانیہ دورہ
امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کےدارالحکومت کیف کا غیر اعلانیہ دورہ کیا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق جو بائیڈن کے دورے کے موقع پر کیف میں فضائی بمباری کے سائرن بجے، کیف میں روسی میزائل یا بمباری کی کوئی اطلاع نہیں۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ امریکی صدر سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں پر بات ہوئی، جوبائیڈن کا دورہ یوکرینیوں کیلئےحمایت کی اہم علامت ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کو 500 ملین ڈالر کا نیا فوجی امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ نئی فوجی امداد میں لائٹ ملٹی پل راکٹ لانچر بھی شامل ہیں۔