جنید جمشید کو دنیا سے رخصت ہوئے 6 سال ہوگئے

معروف نعت خواں جنید جمشید کو دنیا سے رخصت ہوئے 6 سال ہوگئے، آج بھی ان کی پڑھی نعتیں اور بیانات لوگ سنتے ہیں۔نامور نعت خواں 3 ستمبر 1964ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے اور یہیں ان کی تدفین ہوئی۔جنید جمشید کی نمازِ جنازہ مولانا طارق جمیل نے پڑھائی تھی۔یاد رہے کہ 7 دسمبر 2016ء کو جنید جمشید پی آئی اے کے طیارے میں سوار تھے جو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا تھا، حادثے میں طیارے کے عملے سمیت 48 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔