جناح ہاؤس کیس، طیبہ راجہ اور روہینہ خان سمیت 8 لوگوں کی درخواست ضمانت خارج

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے طیبہ راجہ اور روہینہ خان سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے جناح ہاؤس حملہ  کیس کی سماعت کی یاد رہے کہ طیبہ راجہ اور دیگر خلاف تھانہ سرور روڈ میں جناح ہاؤس حملے کا مقدمہ درج ہے