جعلی انجیکشن اور آنکھوں کی جاتی بینائی-

نگراں وزیرِ صحت کے مطابق لاہور اور قصور کے بعد اب ملتان اور صادق آباد میں بھی بینائی سے متاثر ہونے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر ناصر جمال نے بتایا ہے کہ لاہور، قصور، ملتان اور صادق آباد میں الگ الگ ڈیلرز جعلی انجیکشن بیچ رہے تھے۔

نگراں وزیرِ صحت نے یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں جعلی انجیکشن بیچنے کا کاروبار کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں گھر میں بنائے گئے انجیکشن اسپتالوں کو سپلائی کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔

غیر معیاری انجیکشن استعمال کرنے سے شوگر کے 40 مریضوں کی بینائی متاثر ہوئی تھی۔

صورتِ حال سامنے آنے پر انتظامیہ اور نگراں حکومت بھی ایکشن میں آ گئی، جعلی انجکشن تیار کرنے والی جگہ پر چھاپہ مار کر اسے سیل کر دیا گیا تھا