جاپانی سمندر کے ساحلی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری
جاپانی سمندر کے ساحلی علاقوں میں سرد موسم کی لہر کے باعث شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔جاپان کے نیگاتا پریفیکچر اور فوکوشیما پریفیکچر میں ریکارڈ برف پڑی۔متعدد ہائی ویز پر گاڑیاں کئی گھنٹے پھنسی رہیں اور بلٹ ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی۔نیگاتا میں برف باری کے باعث 20 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔جاپانی محکمۂ موسمیات نے توہوکو اور ہوکوریکو ریجن میں آج بھی برف باری جاری رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو ٹریفک اور دیگر مسائل کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔