جاپان:ٹیونا مچھلی چھ کروڑ سے زائد میں فروخت
جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کی مچھلی منڈی میں نئے سال کی پہلی نیلامی کی گئی، جہاں ٹیونا مچھلی چھ کروڑ سے زائد میں فروخت ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق دو سو بارہ کلوگرام ٹیونا کی نیلامی گزشتہ سال کی قیمت سے تقریباً دوگنی ہوئی ہے، ٹوکیو کی فش مارکیٹ میں دنیا بھر سے سُوشی تیار کرنے والے معروف باورچی مچھلی خریدنے آتے ہیں۔جاپان میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی ٹیونا مچھلی کی مانگ اتنی زیادہ ہے کہ مچھلیوں کی یہ قسم خطرے کا شکار ہو چکی ہے۔