تیسرا ون ڈے: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 281 رنز کا ہدف
پاکستان نے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 281 رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے 101 رنز کی اننگز کھیلی، فخر کے علاوہ محمد رضوان 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔فخر کے علاوہ محمد رضوان 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ساوتھی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستانی ٹیم شان مسعود، فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، حارث سہیل، سلمان علی آغا، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، حارث رؤف، محمد حسنین پر مشتمل ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم میں فن ایلن، ڈیوون کونوے، کین ولیمسن (کپتان)، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر، اش سودھی ، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگیوسن شامل ہیں۔