توشہ خانہ کیس کی سماعت کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل کی سماعت کرے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا معاملہ واپس ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا تھا۔