توجہ اپنے کیریئر پر ابھی شادی کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، علیزے شاہ
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ” انہیں ابھی شادی کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، انہیں ابھی اپنے کیریئر بنانے کے لیے بہت کام کرنا ہے۔”تفصیلات کے مطابق اپنےایک انٹرویو میں علیزے شاہ نے نہ صرف شادی بلکہ اپنے متعلق پھیلنے والی افواہوں اور اپنے کیریئر پر بھی بات کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ "شوٹنگ سیٹ گھر کی طرح ہوتا ہے اور وہاں موجود تمام افراد اہل خانہ کی طرح ہوتے ہیں اور جس طرح گھر میں کبھی والدہ یا والد سے بات نہیں بن پا رہی ہوتی، اسی طرح شوٹنگ سیٹ پر بھی بعض لوگوں سے بات نہیں بن پاتی۔”اداکارہ نے خود کو پاکستان کی بلی آئلش قرار دیئے جانے پر مسکراتے ہوئے کہا کہ” ایسا نہیں ہے اور انہیں بلی آئلش بننے کا کوئی شوق نہیں۔” علیزے شاہ نے کہا کہ "انہیں ابھی شادی کرنے کی خواہش نہیں اور وہ کیریئر کو بہتر بنانے کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتی ہیں۔