ترکیے کے صدارتی انتخابات، اردوان کی برتری، ترک میڈیا

ترکیے میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، سرکاری میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہیں کر پائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 مئی کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فیصلے کا امکان ہے۔اب تک 89.0 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جس میں اردوان نے 49.94 فیصد ووٹ حا صل کیے ہیں، جبکہ ان کے حریف کمال قلیچ دار اعولو نے 44.3 ووٹ حاصل کر رکھے ہیں۔ دوسری طرف کمال قلیچ دار اوغلو اور استنبول کے اپوزیشن میئر نے ابتدائی نتائج میں برتری کا دعویٰ کیا ہے۔

TurkeyElections

RecepTayyipErdoğan