ترکیہ شام زلزلہ، اموات 42 ہزار تک پہنچ گئیں

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہونے والی اموات کی تعداد 42 ہزار تک پہنچ گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے 36 ہزار 187 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ریسکیو کا کام تیزی سے جاری ہے اور اموات میں اب بھی اضافے کا خدشہ ہے۔اقوم متحدہ نے ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے ایک ارب ڈالر کی اپیل بھی کر دی۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ فنڈ ترکیہ میں 52 لاکھ افراد کو 3 ماہ کے لیے انسانی امداد فراہم کرے گا۔