ترقی پزیر ممالک تعلیم کے لئے کم از کم بجٹ ۲۰% رکھیں ؛ملالہ یوسفزیئ

اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کے 77واں اجلاس میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی پر اثر تقریر کے ذریعے دنیا کی توجہ لڑکیوں کی تعلیم پر مبذول کروانے کی کوشش-
ملالہ یوسف نے کہا کہ ابھی دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ۔
ملالہ نے عالمی برادری کو تعلیم جیسے اہم مسئلے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملالہ نے افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کا ایک سال مکمل ہونے کا بھی ذکر کیاا۔
انہوں نے عالمی رہنماؤں کو مخاطب کر کے کہا’’آپ میں سے اکثر جانتے ہیں کہ آپ کو کیا کرنا ہے، چھوٹے اور کنجوس وعدے نہیں کرنے چاہیں‘‘- ملالہ نے مزید کہا کہ "آج جب آپ اس کمرے سے نکلیں تو خود سے پوچھیے گا کہ آپ اور کتنی نسلیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں؟، لڑکیوں کو کب تک آپ کے وعدوں کا انتظار کرنا ہوگا؟ ہمیں اور کتنی بار اس اسٹیج پر آنا ہوگا تاکہ ہماری آواز سنی جا سکے؟‘‘-