تربت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7ملزمان ہلاک
بلوچستان کے ضلع تربت میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 ملزمان ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار وں نے تربت کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تو نامعلوم نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 7 ملزمان ہلاک ہو گئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔