تحریک انصاف کے سینیئر رہنما کو گرفتار کرلیا گیا

سندھ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔فردوس شمیم نقوی کے مطابق علی زیدی کو تحریک انصاف سندھ سیکریٹریٹ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری کےموقع پر پولیس کی جانب سے کوئی وارنٹ وغیرہ نہیں دکھائے گئے جبکہ پولیس نے آفس میں توڑ پھوڑ بھی کی ہے۔تحریک انصاف سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علی زیدی تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس نے چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے موقع پر موجود متعدد افراد کے موبائل فون بھی چھین لیے ہیں۔