تحریک انصاف کے سینئر قائدین اور ذمہ داران کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات

اٹک سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر قائدین اور ذمہ داران کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیاگیا ۔ اس کے علاوہ اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر بھی بات چیت کے ساتھ ساتھ حقیقی آزادی کی تحریک کے فیصلہ کن مرحلے پر ذمہ داران کو اہداف اور خصوصی ہدایات بھی دیں۔