بی ٹی ایس کے ممبر جنگ کوک نےایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا

عالمی شہرت یافتہ جنوبی کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر جنگ کوک نے فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارمنس دینے کے بعد ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔جنگ کوک مشہور آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے پر اب تک سب سے کم وقت میں 600 ملین اسٹریمز کو عبور کرنے والے پہلے سولو کورین گلوکار بن گئے ہیں۔اس سے قبل ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر ’آر ایم‘ اور’وی‘ نے بھی اتنی ہی تعداد میں اسٹریمز کو عبور کیا تھا لیکن ’جنگ کوک‘ نے یہ سب سے کم وقت میں کر کے دِکھایا ہے۔کورین گلوکار کی اس کامیابی پر ان کے مداح خوشی سے نہال نظر آرہے ہیں ۔