بی ٹی ایس ممبر ’کم سی اوک جن‘ نے لازمی فوجی تربیت کا آغاز کردیا
مشہور جنوبی کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے ممبر ’کم سی اوک جن‘ نے 18 ماہ کی اپنی لازمی فوجی تربیت کا آغاز فرنٹ لائن جنوبی کورین یونٹ کیمپ سے کر دیا ہے۔
30 سالہ پاپ آئیڈل نے اپنے نئی فوجی ہیئر کٹ کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے لکھا ’یہ میری توقعات سے زیادہ کیوٹ لگ رہا ہے‘۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج میں لازمی خدمات سر انجام دینے کی غرض سے انہوں نے شمالی کوریا کے بارڈر کے ساتھ قائم بوٹ کیمپ میں اپنی 5 ہفتوں پر محیط ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ٹریننگ کے بعد انہیں فرنٹ لائن جنوبی کورین یونٹ میں تعینات کیا جائے گا۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں 18 سے 28 سال کے تمام جسمانی طور پر فٹ مردوں کو 2 سال کے لیے لازمی فوجی سروس کرنی ہوتی ہے لیکن بی ٹی ایس کے ممبرز کے لیے خصوصاً 30 سال کی عمر تک کی نرمی برتی گئی ہے۔تاہم بی ٹی ایس کے دیگر 6 ممبران بھی یک بعد دیگر آنے والے برسوں میں اس تربیت کا حصہ بننے گے، جس کا آغاز بینڈ کے سب سے بڑے ممبر 30 سالہ کم سی اوک جن سے کیا گیا ہے۔