بین ایفلیک سے منگنی ٹوٹنے پر لگا مر جاؤں گی، جینیفر لوپیز

امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز نےاپنے موجودہ خاوند بین ایفلیک کے ساتھ 2004ء میں منگنی ٹوٹنے کو زندگی کا سب سے بڑا دکھ قرار دیا۔غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں جینیفر نے کہا کہ بین ایفلیک سے تعلق ختم ہونا بہت ہی دردناک لمحہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ 20 سال پہلے ہم نے رشتہ ختم کیا تو زندگی کا سب سے بڑا دکھ ملا، مجھے واقعتاً محسوس ہوا کہ میں مر جاؤں گی۔جینیفر نے کہا کہ 18 سال تک میں پچھتاتی رہی اور درست ہمسفر کا انتخاب نہ کرسکی لیکن اب 20 سال بعد انجام بہت خوش کن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میری کہانی ایسی ہے کہ ہالی ووڈ میں شاید دوبارہ ایسی مثال کبھی نہ ملے۔