بھوت سے شادی کرنے والی معروف گلوکارہ کا طلاق لینے کا فیصلہ
راولپنڈی (ویب مانیٹرنگ) برطانیہ سے تعلق رکھنی والی گلوکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بھوت سے شادی کر رکھی ہے اور وہ اب اس سے طلاق لینے والی ہیں۔انڈیا ٹائمز کے مطابق راکر بروکارڈ نامی اس گلوکارہ نے بتایا کہ اس کے بھوت شوہر کا نام ’ایڈورڈو‘ ہے، جو وکٹورین دور میں زندہ تھا۔گلوکارہ بتاتی ہے کہ اس کا شوہر شاید اولاد کا خواہش مند ہے کیونکہ اب اکثر اوقات اسے کسی بچے کی رونے کی آواز سنائی دیتی رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ رات کو سوتے ہوئے روتے ہوئے بچے کی آواز سن کر بیدار ہو جاتی ہے اور پھر تمام رات اسے نیند نہیں آتی۔اس کا کہنا ہے کہ وہ اس صورتحال سے تنگ آ چکی ہے اور اب ایڈورڈو سے طلاق لینا چاہتی ہے۔