بھارت کے خلاف میچ میں پلیئنگ الیون کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کریں گے، بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں پلیئنگ الیون کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کریں گے۔پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے پری میچ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بارش اور موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔  جتنا بھی میچ ہوگا اس کے لئے مکمل تیار ہے۔انہوں نے بتایا کہ شان مسعود فٹ ہوچکے ہیں اور کل کے میچ کے لئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔بابراعظم نے کہا کہ کسی پلئیر کا پتہ نہیں ہوتا کہ کونسا پلئیر چل جائے۔پاکستان ٹیم صرف ایک کھلاڑی نہیں بلکہ پوری ٹیم کو ٹارگٹ کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  حارث روف کے میلبرن سٹارز کے تجربے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔  حارث نے پچھلی سیریز میں شاہین کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی دن کچھ بھی ہوسکتا ہے۔