بھارت کی پہلی کریئچر کامیڈی فلم’بھیڑیا‘ کا ٹریلر ریلیز

بھارتی فلم انڈسٹری کی پہلی کریئچر کامیڈی فلم’بھیڑیا‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔فلم ’بھیڑیا‘میں اداکارہ کریتی سنون، اداکار ورون دھون، دیپک ڈوبریال اور ابھیشیک بنرجی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر اس فلم کے ٹریلر کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اب تک اسے 45 لاکھ 51 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں